مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے جھڑپوں کے دوران القاعدہ تنظیم سے وابستہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں دارالحکومت بغداد کے جنوب، رمادی اور فلوجہ میں جھڑپیں ہوئیں جس میں فورسز نے 19 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد مان نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہےجبکہ دارالحکومت کے شمال میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ ادھر ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں نے فرات کا پانی عراقی شہریوں پر بند کردیا ہے۔
عراق
عراق میں القاعدہ سے وابستہ 19 دہشت گرد ہلاک/ دہشت گردوں نے فرات کا پانی بندی کردیا
مہر نیوز/ 8 اپریل / 2014 ء :عراقی سکیورٹی فورسز نے جھڑپوں کے دوران القاعدہ تنظیم سے وابستہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ادھر دہشت گردوں نے عراقی شہریوں پر فرات کا پانی بند کردیا ہے۔
News ID 1834890
آپ کا تبصرہ